پولیس اہلکار غفلت کا مرتکب پایا گیا تواسے گھر کا راستہ دکھا دیا جائے گاعمر سعید ملک

Published on August 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

مجلس کے شرکاءکو پریشانی ہو اگر کہیں کوئی مسئلہ درپیش ہوتو مقامی راہنماﺅں سے رابطہ کیا جائے
اوکاڑہ (یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ محرم الحرم کے دوران پولیس فور س کا افسر یا اہلکار غفلت ، لاپرواہی یا سستی کا مرتکب پایا گیا تواسے گھر کا راستہ دکھا دیا جائے گا ہر فرد پر کڑی نظر رکھی جائے تاہم جلو س یا مجلس کے شرکاءکو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اگر کہیں کوئی مسئلہ درپیش ہوتو مقامی راہنماﺅں سے رابطہ کیا جائے اور ساتھ ہی کنٹرول روم کو تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب شہر اوکاڑہ کی امام بارگاہوںکے سرپرائز وزٹ کے دوران پولیس افسران ،علمائے کرام اور مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے مرکز ی امام بارگا ہ ایوان حسین ایف بلاک اور صمد پورہ کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا انہوںنے ڈیوٹی پر موجود افسران سے بھی ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی مقامی علمائے کرام اورصحافیوں نے اطمینان بخش سیکیورٹی پلا ن پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس ، علمائے کرام اور دیگر تمام سٹیک ہولڈر سے مسلسل رابطے کی بنیاد پر کسی بھی نوعیت کا کوئی ایشو سامنے آنے کے امکانا ت نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes