نیشنل ٹی 20: پی سی بی کا 90 لاکھ روپے انعامی رقم مقرر کرنے کا اعلان

Published on September 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 6 اکتوبر سے شروع ہونے والی نیشنل ٹی 20 کپ کے لیے انعامی رقم 90 لاکھ روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کووڈ 19 یعنی کورونا کی وبا کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) واحد کرکٹ بورڈ ہے جو اپنے ملک میں بائیو سیکور ببل کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کر رہا ہے۔ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے بہترین کھلاڑی 30 ستمبر سے ملتان میں پڑاؤ ڈالیں گے۔نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا پہلا مرحلہ 6 اکتوبر تک ملتان میں مکمل ہو گا جبکہ دوسرا مرحلہ 9 اکتوبر سے 18 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020ء کے ابتدائی ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر تقریباَ90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی جب کہ دوسری فائنلسٹ ٹیم 25 لاکھ روپے کی حقدار ٹھہرے گی۔ یہی نہیں بلکہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر کو ایک ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes