اوکاڑہ اختر آباد کے نواحی گاؤں میں 3 بچوں کو کرنٹ لگ گیا،ایک بچہ جاں بحق

Published on September 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

بچوں کو چھت پر بجلی کی شارٹ تار سے کرنٹ لگا، افسوسناک واقعہ پر علاقہ بھر میں سوگ کے ساتھ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی
اوکاڑہ (یو این پی) اختر آباد کے نواحی گاؤں 15اے ایل 1میں 3 بچوں کو کرنٹ لگ گیا، کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو زخمی۔ ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق اختر آباد کے نواحی گاؤں 15اے ایل 1میں واقع ایک گھر میں 3 کم سن بچوں کو کرنٹ لگ گیا۔ کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 5 سالہ بچہ موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے دونوں زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ تیسرے بچے کو سی پی آر کرتے ہوئے آر ایچ سی ہسپتال اختر آباد منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والے بچے کی شناخت نعمان ولد سجاد علی (5سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ 15 ون اے ایل کے رہائشی تھے۔لواحقین کے مطابق بچوں کو چھت پر بجلی کی شارٹ تار سے کرنٹ لگا۔ افسوسناک واقعہ پر علاقہ بھر میں سوگ کے ساتھ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes