نوشہروفیروز ،ٹریفک حادثہ میں تین عورتیں جانبحق پانچ افراد زخمی

Published on October 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)کوٹ لالو کے قریب چاناری اسٹاپ کے پاس ٹرک اور ڈاٹسن میں تصادم تین عورتیں جانبحق پانچ افراد زخمی تفصیلات کے مطابق کوٹ لالو کے قریب چاناری اسٹاپ کے پاس ٹرک اور ڈاٹسن کی زوردار ٹکر جس کے نتیجے میں تین عورتیں موقع پر ہی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے میر خاتون زوجہ در ایم کھوسو، گلشاد زوجہ پرویز کھوسو اور فرزانہ بنت بادل کھوسو جانبحق ہوگئیں جبکہ زخمیوں میں سونیا۔رضوانہ۔سمیرا۔اور حاجانی زخمی ہوگئیں جانبحق اور زخمی ہونے والی تمام عورتوں کو دریا خان مری رول ہیلتھ سینٹر لایا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد نواب شاہ منتقل کردیا گیا جبکہ ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد جانبحق ہونے والی خواتین کی نعشیں ورثہ کے حوالے کردیں جانبحق و زخمی ہونے والی تمام خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جو دیہہ ویسر گاو¿ں استاد مولا بخش کھوسو کی رہائشی ہیں دریا خان پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy