بہتر انسان بننے کی جستجو میں رہیں، بابر اعظم

Published on October 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بہتر انسان بننے کی جستجو میں رہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بلے باز بابر اعظم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح مٴْسکراتے نظر آرہے ہیں، بابراعظم نے اپنی اس تصویر کے ساتھ مداحوں کے لیے مثبت پیغام بھی جاری کیا ۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بابر اعظم نے لکھا کہ اپنی ذات کو اچھا بنانے کیلئے آپ خود کو چیلنج کریں۔بابر اعظم نے مثبت سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ بہتر انسان بننے کی جستجو میں رہیں تاکہ ہر ایک آپ کو پسند کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes