عمران نیازی نے چھپ کر نواز شریف کی تقریر سنی، رانا ثناء اللّٰہ

Published on October 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ووٹ کی چوری آئین کی خلاف ورزی اور عوام سے غداری ہے، عمران نیازی سمیت سلیکٹڈ ٹولے نے چھپ کر نوازشریف کی پوری تقریر سنی۔رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس، خفیہ اکائونٹس کی شفاف تحقیقات ہوں تو پابندی پی ٹی آئی پر لگے گی۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالا شو کو فلاپ کہنے والے جان چکے ہیں کہ وہ فلاپ ہوچکے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عوامی وزیراعظم نوازشریف کی تقریر کٹھ پتلیوں کو سمجھ نہیں آئیگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy