اللہ اکبر اللہ اکبر،یورپ کے اہم شہر میں سو سال بعد مسجد قائم،نماز ادا جبینیں سجدہ ریز ہو گئیں

Published on November 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

نیو یارک(یواین پی) یورپ میں اگرچہ اسلام اور مسلم دشمنی عروج پر ہے مگر اللہ تعالیٰ اپنے پیارے بندوں اور اپنے دین کی ترویج کے لیے خود ہی سبب اسباب پیدا فرما دیتا ہے۔اسی یورپ جس کی سرزمین پر آج اسلام اور مسلمانوں کے لیے مسائل پیدا کرتے ہوئے زمین تنگ کی جارہی ہے کئی سو سال تک مسلم حکمرانوں کا طوطی بولتا رہااور جگہ جگہ پر اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوتی رہی تھیں۔تاہم خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد یورپ نے مسلمانوں پر اس قدر شدید پابندیاں عائد کیں کہ ابھی بھی کئی ایسے نمایاں شہر ہیں جہاں کو مسجد بھی نہیں ہے۔تاہم ابھی یونان کے ایک بہت بڑے اور قدیم شہر میں مسجد قائم ہوئی جس سے ثابت ہوا کہ اللہ نے ہی اپنے دین کی حفاظت کرنی اور مسلمانوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔یورپی ملک یونان کے دارالحکومت میں خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے 100 سال بعد پہلی مسجد قائم ہوگئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر کے مسلمانوں میں ایتھنز کو اس اعتبار سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ یہ یورپی ممالک کا واحد دارالحکومت تھا جہاں کوئی مسجد نہیں تھی۔ گزشتہ برس یہاں بسنے والے مسلمانوں نے مسجد کے قیام کے لیے کوششیں تیزکی تھیں۔بالآخر برسوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد منگل کو ایتھنز میں قائم ہونے والی مسجد میں پہلی نماز کی ادائیگی کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا۔یونان میں بڑھتی ہوئے کورونا وائرس وبا کے باعث سماجی فاصلے اور دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔یونانی حکومت کی زیر نگرانی قائم ہونے والی مسجد میں کوئی گنبد یا مینار نہیں۔ اس میں 350 افراد کی گنجائش ہے اور یہ الیوناس کے صنعتی علاقے میں پناہ گزین کیمپ کے نزدیک تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد کے پہلے امام 49 سالہ ذکی محمد مراکشی نژاد یونانی شہری ہیں اور انہوں نے منگل کو نماز کی امامت کروا کر مسجد کا افتتاح کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题