لاہور میں محکمہ اوقاف کا ملازم شادی کے دس دن بعد قتل

Published on November 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور میں فائرنگ کر کے محکمہ اوقاف کے رینٹ کلکٹر کو قتل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقنوجوان پر حملے کے وقت اس کے ساتھ خالہ زاد بھائی اور ایک دوست بھی موجود تھے لیکن حملہ آوروں نے صرف نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ انتظار حسین نامی نوجوان محکمہ اوقاف میں رینٹ کلکٹر کے عہدے پر کام کررہا تھا، نوجوان کی دس دن قبل شادی ہوئی تھی ۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ساندہ کے قریب محکمہ اوقاف کے رینٹ کلکٹر انتظار حسین کو گولیاں مار کر قتل کیا ۔ فائرنگ کے وقت مقتول کا دوست اور خالہ زاد بھائی بھی ساتھ موجود تھے، مقتول کے خالہ زاد کا کہنا تھا کہ اچانک دو نامعلوم افراد نے بھائی کو گرايا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔پولیس نے انتظار کے قتل کا مقدمہ دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے ۔مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انتظار کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اس کی 10دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی ۔ مقتول کے دوست کے مطابق حملہ آور آئے ہی انتظار کو مارنے کی نيت سے تھے ۔ انہوں نے صرف اس پر فائرنگ کی اور ہمیں کچھ نہیں کہا ۔ پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں، پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes