کورونا کی شکست کے دن قریب آگئے، وباء کیخلاف ویکسین نے افادیت ثابت کردی

Published on November 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

نیو یارک: (یواین پی) کورونا کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی، مشترکہ طور پر ویکسین بنانے والی امریکی اور جرمن کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی ویکسین تیسرے تجرباتی مرحلے میں 90 فیصد موثر ثابت ہوگئی۔ صدر ٹرمپ نے ویکسین کو تیاری کا کریڈٹ خود کو دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مہلک وائرس کی شکست کے دن قریب آگئے، کووڈ 19 کے خلاف بننے والی ویکسین نے اپنی افادیت ثابت کردی۔کورونا کے علاج کے لیے ویکسین بنانے والی امریکی اور جرمن کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی بنائی گئی ویکسین تیسرے تجرباتی مرحلے میں نوے فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔ان نتائج کی بنیاد اس آزمائشی مرحلے پر ہے جس میں امریکا اور دیگر 5 ممالک میں 44 ہزار کے قریب افراد کو شامل کیا گیا تھا اور 94 رضاکار جو پلیسبو اور ویکسین حاصل کرنے والے 2 گروپس پر مشتمل تھے۔کمپنی کی جانب سے ان کیسز کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ یہ اندیشہ ضرور ظاہر کیا گیا ہے کہ ابتدائی حفاظتی شرح میں تحقیق کے اختتام تک تبدیلی آسکتی ہے۔ تاہم 90 فیصد سے زیادہ افادیت سے عندیہ ملتا ہے کہ 94 میں سے ویکسین لینے والے بمشکل 8 افراد ہی کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہوں گے۔یہ ویکسین 21 دن میں دو ڈوز کی شکل میں فراہم کی جاتی ہے جبکہ امریکا کے یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کسی کرونا وائرس کی منظوری کے لیے اس کے موثر ہونے کی شرح 50 فیصد سے کچھ زیادہ رکھی ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے کسی کرونا وائرس ویکسین کے بڑے پیمانے پر ہونے والے ٹرائل کا کامیاب ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔کمپنیوں کا کہنا ہے کہ رواں ماہ امریکی انتظامیہ سے ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری کے لیے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes