بورے والا، بھٹہ مزدوروں کا بھٹوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Published on November 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

بورےوالا(یواین پی)جنرل سیکرٹری لیبر یونین حافظ محمد عثمان کی زیر قیادت بھٹہ مزدوروں کا بھٹوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کا بھٹے بند کرنے کے فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ.تفصیلات کے مطابق لیبر یونین کے سیکرٹری حافظ محمد عثمان کی قیادت میں نواحی گاو¿ں 259ای بی میں بھٹوں مزدوروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے حافظ عثمان ریاض نے کہا کہ مزدوروں کا استحصال بند کیا جائے اپنے اہل خانہ کے لیے بمشکل دو وقت کی روٹی کما پانے والے مزدوروں سے وہ نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے.سموگ کی آڑ میں لاتعداد خاندانوں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے اور ان کءخاندانوں کو کو بھوکا مرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت سموگ کے سدباب کے لیے دیگر عوامل کو اپنائے اور بھٹہ مزدوروں کو دو وقت کی روٹی سے محروم نہ کیا جائے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes