وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا  جدہ ائرپورٹ پر مختصر قیام

Published on November 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا  جدہ ائرپورٹ پر مختصر قیام، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر مکہ مکرمہ  کے چیف آف رائل پروٹوکول آحمد بن ظافر، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجازِ اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا، مختصر قیام کے بعد وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ نائجر روانہ ہوگئے. . وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وفد  ہمراہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے نائجر روانہ ہوگئے۔صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں ۔وزیر خارجہ ،نائجر میں منعقد ہونیوالے سہ روزہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیر خارجہ اس اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔وزیر خارجہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا جائے گا۔مسلم امہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کیلئے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کو ایک اہم پلیٹ فارم گردانا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy