فیصل آباد: میاں بیوی کا سر بازار کمسن بچی پر بدترین تشدد، ملزم گرفتار

Published on December 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

فیصل آباد: (یواین پی) فیصل آباد میں میاں بیوی نے کمسن بچی پر بہیمانہ تشدد کیا، سربازار بچی کو تھپڑوں اور ٹھڈوں سے ظالم شخص مارتا رہا۔ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکیشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی آفیسرز ثمینہ نادر اور سعدیہ رشید کی جانب سے تھانہ مدینہ ٹاون میں اندراج مقدمہ کی دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایڈن ویلی 573ڈی کے ملزم رانا منیر اور اس کی اہلیہ مسز منیر نے سربازار دس سالہ گھریلو ملازمہ بچی کو بازار میں بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا گیا اور میاں بیوی نے تھپڑوں اور ٹھڈے مارمار کر بچی کو تشدد کانشانہ بنایا۔میڈیاکو موصول ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں بیوی بچی پر تشدد کررہے ہیں مدینہ ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ایس ایچ او مدینہ ٹاون رائے آفتاب وسیم کا کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme