سرفراز بگٹی کے محافظوں نے لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی

Published on December 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) سینیٹر سرفراز بگٹی کی لیویز اہلکاروں سے گالم گلوچ اور بدتمیزی کے بعد سرفراز بگٹی کے محافظوں نے لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بارکھان میں لیویزچوکی پر سینیٹر سرفراز بگٹی نے اپنے محافظوں کے ہمراہ حملہ کردیا۔ سینسیٹر سرفراز بگٹی نے چوکی پہنچ کر لیویز اہلکاروں سے گاگم گلوچ کی۔جبکہ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محافظوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے وقت چوکی پر تین لیویز اہلکار موجود تھے۔ سرفراز بگٹی کے محافظوں کی جانب سے لیویز چیک پوسٹ پر حملے کے بعد نائب تحصیلدار کی ہدایت پر سرفراز بگٹی کے محافظوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لیویز تھانے میں درج مقدمے میں 5 دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ سرفراز بگٹی کا لیویز سے تصادم کا واقعہ بارکھان کے علاقے کھرچہ میں پیش آیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog