پاکستان شاہینز نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ اے کو 101 رنز سے ہرادیا

Published on January 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

ویلنگٹن: (یواین پی) پاکستان شاہینز نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ اے کو 101 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان شاہینزنے پہلے کھیلتے ہو ئے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے تھے۔حیدر علی 64 اور ذیشان ملک 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،حسین طلعت 44 اور عماد بٹ چھ گیندوں پر 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ نیوزی لینڈ اے کے ایس بی کین نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ دوسری جانب232 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم 130 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔سپنر عثمان قادر نے 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،دانش عزیز، حسین طلعت، محمد حسنین، عماد بٹ، حارث رئوف اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،رائس ماریو 48 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان شاہینز کی ٹیم سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ جنوری کو نیوزی لینڈ اے کے خلاف ہی کھیلے گی،پاکستان شاہینز اب تک کھیلے گئے چار ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے دو میں فتح حاصل کرچکی ہے،پاکستان شاہینز کو سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme