اوکاڑہ،سال2020میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بہتر

Published on January 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) سال2020میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بہتر رہی ٹریفک پولیس نے ایک سال کے دوران ایک لاکھ تین ہزار تین سو انسٹھ چالان کیے گئے چالان کی مد میں محکمہ پولیس کو تین کروڑ 52لاکھ81ہزار نو سو پچاس روپے کاریونیو اکٹھا ہوا ٹریفک پولیس نے 29ہزار سے زائد گاڑیوں کو بند کیا 211گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مالکان کے خلاف مقدمات درف کرتے ہوئے 11ہزار 9سو 86افراد کو گرفتار کیا گیا سینکڑوں گاڑیوں کے روٹ پرمٹ ،فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کرنے کے ساتھ ڈرائیورز کے لائسینس بھی منسوخ کر دئیے گئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض نے انسپکٹر طیب شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سال2020کے 364دنوں میں ضلعی ٹریفک پولیس کی کارکردگی شاندار رہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی ہدایات کی روشنی میں اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں اوکاڑہ ،رینالہ خورد اور دیپالپور میں ٹریفک پولیس کے افسران ایریا انچارج اور ماتحت ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ تین ہزار سے زائد چالان کرتے ہوئے ساڑھے تین کروڑ جرمانہ کی رقم وصول کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوئی سنگین خلاف ورزیوں پر 211گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا اس دوران11ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا 21فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کرنے کے ساتھ 179روٹ پرمٹ اور202ڈرائیونگ لائسینس بھی معطل کر دئیے گئے ڈی ٹی او پیر ریاض کا کہنا تھا کہ اوور لوڈنگ ،اوور اسپیڈ کے ساتھ ساتھ اسموگ کے موسم میں دھواں چھوڑنے والی سینکڑوں گاڑیوں کو بھی بند کیا گیا پیر ریاض کا کہنا تھا کہ ڈی پی او فیصل شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور فوگ کے موسم میں حادثات کی روک تھام کے حوالے سے ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog