فارن فنڈنگ کا معاملہ اٹھانا خوش آئند، پی ٹی آئی کو مافیا نے سپانسر نہیں کیا: وزیراعظم

Published on January 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کسی مافیا نے سپانسر نہیں کیا، مافیا نے پیسہ لگایا ہوتا تو ہم ان کے سامنے جھک جاتے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ کیس پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ براڈ شیٹ کے معاملے کو تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھیں اور اس میں موجود حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔ براڈ شیٹ کمپنی تو 20 سال پہلے کے اثاثوں کی تحقیقات کر رہی تھی، گزشتہ دس سال دور کا حساب تو ابھی ہونا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنا عزم دہرایا کہ ملکی دولت لوٹ کر باہر لے جانے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy