سندھ پولیس میں مزید131 پولیس افسران واہلکارکورونا سے متاثر

Published on January 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments


کراچی (یو این پی)گزشتہ تین روزکے دوران مزید 131 پولیس افسران واہلکارکورونا وائرس کا شکارہوگئے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ تین روزکے دوران مزید 131 پولیس افسران واہلکارکوروناوائرس سے متاثر ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افسران وجوانوں کی مجموعی تعداد 5553 ہوگئی۔کورونا وائرس کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران، جوان شہید ہوئے، زیرعلاج افسران اورجوانوں کی تعداد 511 ہے، اب تک 5018 افسران اورجوان صحتیاب ہوچکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طورپرخیال رکھا جارہا ہے اوراس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طورپرکام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اوربلند حوصلہ ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy