نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

Published on February 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں حکومت مخالف تحریک، لانگ مارچ اور استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، نوازشریف نے نوازشریف نے لانگ مارچ استعفوں اور دھرنے کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت مخالف تحریک میں پوری قوت استعمال کرنے کو تیار ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان کے درمیان پی ڈی ایم تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں میں حکومت مخالف تحریک، لانگ مارچ اور استعفوں کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔قائد ن لیگ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ استعفوں اور دھرنے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔نوازشریف نے کہا پی ڈی ایم جو بھی فیصلہ کرے ن لیگ مکمل حمایت کرے گی۔ حکومت مخالف تحریک میں پوری قوت استعمال کرنے کو تیار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر جاکر ان سے ملاقات کی۔ جس میں پی ڈی ایم کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ گزشتہ روز نائب صدر مریم نواز نے بھی تحریک کے حوالے سے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھوڑا صبر کرو! بتائیں گے استعفے کیا ہوتے ہیں، ہمارے استعفے ’’ایماندار بندے‘‘ جیسے نہیں ہوں گے کہ سپیکر بلائے تو غائب ہو جاؤ، سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو، پھر سال بھر کی غیرحاضری کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی وصول کرلو۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme