ہم نے چیئرمین سینیٹ کا نوٹیفکیشن اور رزلٹ کوچیلنج کیا ہے نیئر بخاری

Published on March 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری کاکہناہے کہ صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے،بیلٹ پیپر پر نام اور مہر کا کالم ایک ہی ہے۔اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہونے سے رزلٹ متاثر ہوا،پریزائیڈنگ افسر کے فیصلہ کو آرٹیکل 199 کے تحت چیلنج کیا ہے،ہم نے چیئرمین سینیٹ کا نوٹیفکیشن اور رزلٹ کوچیلنج کیا ہے۔رہنما پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ بیلٹ پیپر کا ریکارڈ مانگا گیا جو ہمیں نہیں ملا،بیلٹ پیپر کا ریکارڈ نہ ملنے پر بھی پٹیشن دائر کی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes