درگاہ حضرت عبداللہ شاہ عام لوگوں اور زائرین کے لئے بند

Published on March 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) اتوار کے روز سندھ حکومت کے احکامات کے بعد درگاھ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رح کو بھی عام لوگوں اور زائرین کے لئے بند کردیا گیا دور دراز سے آئے ہوئے زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پرا کاروباری حضرات کو لاکھوں روپے کا نقصان درگاہوں اور مزاروں کو فوری کھولا جائے زائرین اور کاروباری حضرات کا مطالبہ تفصیلات مطابق سندھ حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹھٹھہ کی درگاھ حضرت عبداللہ شاھ اصحابی رح کو بھی بند کردیا درگاھ کے خلیفائوں منیر قریشی عاشی قریشی سلیم باغی قریشی سید الطاف شاہ شیرازی فھد بلوچ نے ایس او پیز کے تحت درگاھ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے زائرین نے کہا کہ پہلے درگاہوں مزاروں کو کھولنے کا کہا گیا ہم دو تین دن کا سفر طئہ کر کے یہاں پھنچے تو پتہ چلا کہ درگاھ مزارات بند کردیے گئے ہیں یہ کون سا قانون بنایا گیا ہے زائریں نے کہا کہ کرونا صرف مزاروں درگاہوں اور مساجد میں ہی کیوں آتا ہے تمام کھلے ہوئے شادی ھال بچت بازاروں شاہی بازاروں اور جلسہ جلوس میں کیوں نہیں آتا یہ کون سی سازش کی جارہی ہے ہمیں بتایا جائے انہوں نے کہا یہاں ہم شفا کے لئے آتے ہیں اور ہمیں شفا ملتی ہے ہمارے شفا کے دروازے ہی بند کردیے گئے ہیں اسکے علاوہ درگاھ پر موجود دکانداروں اور دیگر تاجر حضرات نے کہا کہ کرونا ہمیشہ شعبان اور رمضان کے مہینے میں ہی کیوں آتا ہے مزارات کھلنے کے اعلان کے بعد ہم لاکھوں روپے کا سامان خرید کر آئے کہ عرس کے موقع پر سیل کرینگے مگر اچانک مزاروں اور درگاہوں کی بندش کے اعلان سے ہمارے لاکھوں روپے ڈوب گئے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog