بختاور بھٹو نے 18 سال کی عمر میں شادی کے بل کی مخالفت کر دی، اہم بیان سامنے آ گیا

Published on May 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

 

کراچی (یواین پی) سندھ اسمبلی میں 18 سال کی عمر میں شادی نہ کرنے پر والدین پر جرمانہ عائد کرنے کا بل پیش، بختاور بھٹو نے بل کی مخالفت کر دی، بل سے متعلق اہم بیان سامنے آ گیا- تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے سندھ اسمبلی میں ایک بل جمع کرایا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نوجوانوں کی 18 سال کی عمر کے بعد شادی نہ کیے جانے کی صورت میں والدین کو قصور وار ٹھہرایا جائے۔سندھ اسمبلی میں جمع کرائے جانے والے بل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی کو روکنے کا واحد حل عین اسلامی قوانین کے مطابق شادی کا بر وقت ہوجانا ہے۔ سندھ اسمبلی میں جمع کرائے جانے والے بل میں کہا گیا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی وقت پر شادی کو یقینی بنائیں اور 18 سال کے بعد بچوں کی شادی میں تاخیر نہ کی جائے۔جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی نے اپنے بل کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں والدین کے ساتھ نہ صرف تعاون کرے بلکہ اس عمل کو سہل اور کم خرچ بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق طے کردے اور شادی میں ہونے والی غیر رسمی تمام سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کرے۔ سندھ اسمبلی کے رکن کی جانب سے بل جمع کرائے جانے کی اطلاع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس کا ذکر ہوا تو صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آنے لگیں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے تجویز کردہ بل کو پیپلز پارٹی بلڈوز کر دے گی۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے یہ بات ایک لینہ نامی صارف کی جانب سے دیے جانے والے ردعمل میں لکھی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes