آئی ایس آئی پر تنقید مغربی میڈیا کے لیے فیشن بن چکا۔فواد چوہدری

Published on May 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیر اطلاعات نے مغربی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں، کہا آئی ایس آئی پر تنقید مغربی میڈیا کے لیے فیشن بن چکا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے غیرملکی میڈیا کو اپنے انٹرویو کے دوران آئی ایس آئی پر بے جا تنقید کے معاملے پر کھری کھری سنا دیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایس آئی پر تنقید مغربی میڈیا کے لیے فیشن بن چکا جبکہ لوگ امیگریشن کے لیے بھی ایسا کرتے ہیں۔ایسے کئی لوگ جنہیں مسنگ پرسن کہا جاتا ہے کہ وہ خود افغانستان چلے گئے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایٹمی پاکستان کے مقبول ترین سیاسی رہنماء ہیں، پاکستان کے عوام نہ صرف ان کے پرستار ہیں بلکہ الیکشن میں صرف عمران خان کو لاکھوں ووٹ دیے، آئندہ عام انتخابات میں بھی وزیراعظم عمران خان کامیاب ہوں گے۔منتخب حکومت کمزور نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اجتماعی فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کووڈ 19 بحران کے باوجود شرح نمو 3.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تقریباً 1100 ارب روپے اربن اکانومی سے رورل اکانومی میں منتقل ہوئے ہیں۔ اس سال پاکستان میں چار بمپر فصلیں ہوئیں، کسانوں کی جانب سے بڑی تعداد میں ٹریکٹرز خریدے گئے۔ یو این جنرل اسمبلی کے صدر نے وبا سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔فواد چودھری نے کہا کہ ویکسی نیشن میں پاکستان دنیا کے صف اول کے 34 ممالک میں شامل ہے۔ پاکستان میں 55 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کامیابی جزوی لاک ڈاوَن کی حکمت عملی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes