فلمسٹارمیرا کا ’’ہوٹل‘ ‘ فلم کی تشہیر کے سلسلے میں بھارت کا متوقع دور ہ

Published on April 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

mera
لاہور (یواین پی )امریکہ سے اطلاعات ملی ہیں کہ فلمسٹار میراپنی آنے والی سائکوتھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں امریکہ سے براہ راست بھارت جائیں گی اوروہاں کے صحافیوں سے ملاقات کریں گی اور یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ شایداپنی سائکو فیچر فلم ہوٹل کے سلسلے میں دلی یا ممبئی پریس کلب میں فلم کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گی اس کے علاوہ وہ اپنی سائکو فیچر فلم ہوٹل کے سلسلے میں مختلف تقاریب میں بھی شرکت کریں گی،’’ہوٹل‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں بھارت کے مختلف اخبارات و رسائل میں انٹرویوز کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا میں بھی شوز ریکارڈکرائیں گی، میرا کا یہ دورہ سینئرصحافی کی دعوت پرہوگا، یاد رہے کہ یہ پاکستان کی پہلی بھارتی فیچر فلم ہے جو مکمل طور پر پاکستان میں فلمبند کی گئی ہے، جس کا آفیشل ٹریلر گزشتہ دنوں کراچی میں کلانچ کر دیا گیا تھا، ہوٹل میں میرا نے کاشیکا کا لازوال کردار نبھایا ہے جس میں وہ نئی دلی سے بذریعہ ٹیکسی دوسرے شہر میں جاتی ہے، دوران سفراسے ایک ہوٹل میں ٹھہرنا ہوتا ہے وہاں اس کی ملاقات اپنی چھوٹی بہن سے ہوتی ہے جو پیداہوئی نہیں ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes