محراب پور ،پولیس اہلکاروں نے لوٹ مارکا بازار گرم کردیا ، ایس ایس پی خیرپور نوٹس کا مطالبہ

Published on June 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

محراب پور (یواین پی) محراب پور ٹھری میرواہ روڈ پر ٹنڈو میر علی پولیس چوکی کے اہلکاروں نے ناکے لگاکر عوام کو لوٹنا شروع کردیا سادہ و پولیس وردی میں ملبوس دو پولیس اہلکار ہر موٹرسائیکل سواروں کو روک ان کی تلاشی لینے کے بہانے ان کی جیبوں سے نقدی اور دیگر سامان نکال لیتے ہیں اور مزاحمت کرنے والے افراد کی جیبوں میں گٹکا اور دیگر نشہ آور اشیاءڈال کر انہیں تھانے لے جاتے ہیں اور رشوت نہ ملنے پر گٹکا و دیگر نشہ کے چالان کرنے کی دہمکیاں دی جاتی ہیں غریب غربا کا چالان کردیا جاتا ہے گزشتہ روز بھی ان دونوں پولیس اہکاروں نے محراب پور کے دو نوجوان جو ٹھری میرواہ ڈگری کالج جارہے تھے کو تلاشی کے بہانے انکی جیب سے نقدی نکالی اور ساتھ ہی زیڈ 21 گٹکا کے شاشے ڈال کر بلیک میل کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا مقدمات بنانے کی دھمکیاں دیکر رشوت لی محراب پور کی سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندوں ملک فلاحی جماعت کے سینئر نائب صدر مشتاق ملک مغل، لیاقت علی مغل سیاسی سماجی ورکر سید ہمایوں شاہ شرافت علی ناز صحافیوں شیرل خان راجپ عبدالجبار امجد علی عمران علی مجتبیٰ چنہ نے ایس ایس پی خیر اور ڈی آئی جی سکھرسے مذکورہ پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog