پاکستان میں سب جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کررہے ہیں، سینیٹر پرویز رشید

Published on April 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

1
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات اور قانون سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک عبوری اور ارتقائی دور سے گزر رہا ہے اور تمام قومی اداروں اور شخصیات نے ماضی سے سبق سیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کررہے ہیں اور روز بروز جمہوری نظام مضبوط ہورہا ہے ۔منگل کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست اور معیشت سمیت ہر شعبہ ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔وزیر اطلاعات نے شرکتی کلچرکی ضرورت پر زور دیا جو کہ جمہوریت کا نچوڑ ہے اور کہا کہ ہر شخص کو ملک کی بہتری میں حصہ لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ درپیش حالات میں تحفظ پاکستان آرڈنینس وقت کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کو دہشت گردی اور شدت پسندی کی لہر کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے قوانین برطانیہ اور امریکہ سمیت کئی دیگر ممالک کی طرف سے بھی بنائے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ قانون کچھ مخصوص علاقوں میں 3 سال کیلئے نافذ کیا جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد میڈیا اور عدلیہ کی موجودگی میں کوئی بھی کسی کے ساتھ بد سلوکی یا اس کا حق دبانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنا دفاع خود کرنے کے قانون پر پوری دنیا میں عمل کیا جارہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے توقع ظاہر کی کہ سینٹ میں ہوش وحواس سے کام لیتے ہوئے قانون کو منظور کرلیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog