فن کی دنیا میں جو سیکھا وہ نیک نیتی سے نئی نسل کو منتقل کیا ہے‘ قوی خان

Published on July 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

لاہور(یو این پی)پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میں نے فن کی دنیا میں رہ کر جو بھی سیکھا وہ نیک نیتی سے نئی نسل کو منتقل کیا ہے، بحیثیت سینئر اداکار میر افرض بنتا ہے کہ اپنے کیرئیر میں جو تھوڑا بہت سیکھا وہ نئے آنے والے اداکاروں کو منتقل کروں۔ایک انٹر ویو میں سینئر اداکار نے کہا کہ ہمارے اداکاروں کے سیکھنے کیلئے باقاعدہ کوئی ادارہ موجودہ نہیں،یہاں نئے اداکاروں کیلئے سینئر اداکار ہی اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ میرے سمیت کسی نے بھی فن کی میراث کواپنے ساتھ نہیں لے کر جانا اس لئے ہمیں چاہیے کہ جس قدر ہو سکے نئے آنے والوں کی رہنمائی کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy