کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کی73 ویں برسی 27 جولائی کو منائی جائے گی

Published on July 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے پہلے شہید سپوت کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کی73 ویں برسی 27 جولائی کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا راجہ محمد سرور10 نومبر1910 کو سنگھوری ضلع راولپنڈی میں پید اہوئے تھے آپ کے والد راجہ حیات خان پاک فوج میں حوالدار تھے ،راجہ محمد سرور شہید نے15 اپریل1929 کو فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی1944 میں آرمی انجینئر کورمیں شمولیت اختیار کی اور1946 کو پنجاب رجمنٹ کی بٹالین میں کمپنی کمانڈر مقرر ہوئے اور 1947میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی27 جولائی1948 میں دشمن ملک کی فوج نے کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں حملہ کیا اور کیپٹن راجہ محمد سرور نے دشمن کے مورچوں پر حملہ کیا اور سینے پر گولی کھا کر جام شہادت نوش کیا انہیں پاکستان کا پہلا نشان حیدر اعزاز عطاءکیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes