پاکستان بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

Published on July 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے، شہر شہر نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے، سنت ابراہیمی کی یاد میں جانورقربان کیے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان عید کی چھٹیاں گزارنے نتھیا گلی پہنچ گئے، وزیراعظم عید کی چھٹیاں اہل خانہ کے ہمراہ نتھیا گلی گزاریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نماز عیدالاضحی جی او آر میں صبح ساڑھے آٹھ بجے ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک کی سلامتی استحکام اور سر بلندی کیلئے دعا مانگیں گے۔سابق صدر آصف زرداری عید نماز بلاول ہاؤس میں ادا کریں گے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ عیدالاضحی کی نماز سیہون شریف میں ادا کریں گے۔۔سندھ کے زیادہ تر سیاسی رہنما نماز عید اپنے آبائی علاقوں میں ادا کرینگے۔۔ وزیراطلاعات و بلدیات سندھ ناصر شاہ عید نماز سکھر میں ادا کریں گے صدر پیپلز پارٹی سندھ و صوبائی مشیر نثارکھوڑو عید نماز لاڑکانہ میں ادا کرینگے۔وزیر آئی ٹی تیمور تالپور عید نماز اپنے حلقے عمر کوٹ میں ادا کرینگے، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ شبیر بجارانی عید نماز اپنے آبائی علاقے کرم پور میں ادا کریں گے جبکہ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب عید الاضحی کی نمازکراچی میں ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کریں گے ایم کیوایم رہنما نماز عید کراچی کی مختلف مساجدو عید گاہوں میں ادا کرینگے۔گورنر بلوچستان اور وزیراعلی کوئٹہ میں جبکہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز اؤے اپنےاپنے آبائی علاقوں میں منائیں گے۔گورنر بلوچستان سید ظہوز آغا عید کوئٹہ میں منائیں گےوہ گورنر ہاوس میں نماز عید ادا کریں وزیراعلی بلوچستان جام کمال بھی کوئٹہ میں عید منائیں گے وہ 12 سے اسے 3بجے سے شہریوں سے عید ملیں گے ،سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو ڈپٹی اسپیکر بابر موسٹی خٰل ، قومی ، صوبائی اسمبلی کے اراکین ، صوبائی اسمبلی وزراء اورسیںیٹرکی اکثریت اپنے اپنے آبائی علاقوں عید منائیں گے ،، صوبائی وزیرکھیل عبدالخالق ہزارہ ، وزیراعلی کے مشیر برائے کیوڈی اے مبین خلجی ، ایم پی اے قادرعلی نائل ، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ ، نصراللہ زیرے ، ملک نصیرشاہوانی ، احمد نواز اوراختر لانگو کوئٹہ میں عید منائیں گے۔دوسری طرف صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کامیابی سے کورونا وبا سے نمٹا ہے، کورونا وبا کی چوتھی لہر کے دوران عوام احتیاطی ضابطہ کار پر مکمل عمل کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog