اداکارہ شلپا شیٹی اور والدہ سنندا شیٹی کے خلا ف مقدمہ کیوں درج ہوا۔۔؟

Published on August 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

ممبئی(یواین پی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اور والدہ سنندا شیٹی کے خلا ف بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہرلکھنو میں مبینہ دھوکا دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے لکھنو کے دو مختلف تھانوں میں شلپا اور ان کی والدہ کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور پولیس نے دونوں مقدمات میں تحقیقات کے عمل کو تیز کردیاہے۔اداکارہ شلپاشیٹی ایک فلاحی ادارہ چلاتی ہیں، جہاں ان کی والدہ سنندا شیٹی ڈائریکٹر ہیں اور اداکارہ خود کمپنی کی چیئرمین ہیں۔اس کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اور ان کی والدہ نے فلاح و بہبود کے مرکز کی ایک برانچ کھولنے کے لیے دو افراد سے لاکھوں روپے لیے تاہم وعدہ پورا نہیں کیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے شلپا شیٹی اوران کی والدہ سنندا شیٹی سے کیس کی تحقیقات کے لیے نوٹس بھیج دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes