عمران خان سے برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک روب کی ملاقات

Published on September 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان سے برطانوی سیکرٹری خارجہ نے ملاقات کی، وزیراعظم نے برطانیہ کے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے سے دہری شہریت کے حامل افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک روب نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام اور عالمی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرامن اور محفوظ افغانستان پاکستان اور علاقائی استحکام کیلئے ناگزیرہے۔ عالمی برادری افغانستان میں پر امن، مستحکم اور جامع سیاسی حل کیلئے مثبت کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے افغانستان میں سپائلرز کے کردار سے بھی خبردار کیا۔ وزیراعظم نے برطانوی وزیر خارجہ کو کشمیر انسانی حقوق کی پامالی سے بھی آگاہ کیا، وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کی میت کو چھیننے کے غیرانسانی سلوک سے متعلق بھی بتایا، وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے سے دہری شہریت کے حامل افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes