آلو کی کاشت کیلئے بیماریوں سے پاک تصدیق شدہ بیج استعمال کرناچاہیے زرعی ماہرین

Published on September 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

آلو کی 2فصلیں کاشت کی جاتی ہیں جن میں ایک فصل موسم خزاں اور دوسری موسم بہار کی فصل کہلواتی ہے
فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت نے آلو کی موسم خزاں کی فصل کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ آلو کی موسم خزاں کی کاشت ستمبر کے دوسرے عشرہ میں شروع کرکے ماہ اکتوبر کے دوسر ے عشرہ تک مکمل کی جاسکتی ہے۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ وطن عزیز میں آلو کی 2فصلیں کاشت کی جاتی ہیں جن میں ایک فصل موسم خزاں اور دوسری موسم بہار کی فصل کہلواتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آلو کی بہترین کاشت اور اچھی فصل کے حصول کیلئے 28 سے32 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت انتہائی موزوں ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ موسم خزاں میں کاشتہ فصل کی برداشت جنوری میں کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار بیج والی فصل کو 10 اکتوبر تک کاشت کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آلو کی کاشت کیلئے 1200 سے 1500کلو گرام فی ایکڑ بیماریوں سے پاک تصدیق شدہ بیج استعمال کرناچاہیے اور بیج کو کاشت سے کم از کم 10 روز پہلے نکال کر خشک جگہ پر پھیلا دیناچاہیے تاکہ خوابیدگی کی حالت میں موجود بیج اپنے آ پ کو موسمی حالات اور درجہ حرات کے مطابق ڈھال لے۔انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد سفید، فیصل آباد سرخ، ڈیزائری، کارڈینل، ڈایامینٹ، ایس ایچ 5 نامی اقسام شاندار پیداوار کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار زمین کی تیاری، بیج کی مقررہ مقدار، کھادوں کی فراہمی بھی ماہرین زراعت کی مشاورت کے مطابق یقینی بنائیں تاکہ بمپر کراپ حاصل ہو سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog