کوئی بچہ پولیو ویکسین پینے سے محروم نہ رہے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری

Published on September 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20 سے 26 ستمبر 2021 تک جاری پولیو مہم کے دوران تمام وسائل بروئے کار لائیں اور ایمانداری، دیانتداری اور نیک نیتی سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ گزشتہ پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی کو سراہتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ مہم کے دوران بھی بہتر نتائج کے حصول کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں آئندہ پولیو مہم کے انتظامات اور گذشتہ مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ باالخصوص ساحلی علاقہ یونین کونسل کھارو چھان کیلئے سماجی شعبہ، ہینڈز اور دیگر مقامی این جی اوز سے بھی مدد لیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر پہنچنے سمیت پولیو ٹیموں سے تعاون اور بھرپور مدد کریں تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے بچوں کو بھی قطرے پلانے میں آسانی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھر پولیو ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنایک جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین پینے سے رہ نہ جائے۔ اس سے قبل ڈاکٹر کلیم شیخ نے بریفنگ دی گئی کہ مہم کے دوران 5 سال تک عمر کے 2 لاکھ ایک ہزار 311 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس ضمن میں 677 گشتی، 47 فکسڈ اور 53 ٹرانزسٹ پوائنٹس مقرر کی گئی ہیں تاکہ مقررہ ہدف حاصل ہو سکے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن اے ڈی ایچ او ڈاکٹر حسن گندرو، ڈسٹرکٹ منیجنر یونیسیف اعجاز حاکھرو، آئی آر ڈی محمود میمن کے علاوہ پولیس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے بچے کو پولیو کا قطرہ پلا کر مہم کا باقائدہ افتتاح بھی کیا۔ بعد ازیں ڈپٹی کمشنر نے اپنے ویڈیو پیغام میں ضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی صحت و تندرستی اور فلاح و بہبود کا خیال رکھتے ہوئے انہیں ہر صورت پولیو سے بچاء کے قطرے پلائیں اور عظیم قومی مفاد کے تحت اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیں ٹھٹھہ کے عوام اور ان کے بچوں کا مستقبل بہتر اور روشن ہو سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy