ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

Published on October 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ۔انہوں نے پھلو ں اور سبزیوں کی بو لی کے عمل کا جائزہ لیا سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو بہتر بنانے اور روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کی ہدایا ت جاری کرتے ہوئے سیکر یٹر ی مارکیٹ کمیٹی اور مارکیٹ کمیٹی ڈیوٹی پرائس مجسٹر یٹس کو ہدایت کی انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مقررہ نرخوں اور پھلوں اور سبزیوں کی تواتر سے فراہمی ایک بڑی ذمہ داری ہے جس سے عہد برا ہونے کے لئے متعلقہ محکمے فعال کردار ادا کریں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی صورت حال کو مد نظر رکھ کر پھلو ں اور سبزیوں کی دوسرے شہروں سے اوکاڑہ اور اوکاڑہ سے دوسرے شہروں کو سپلائی کی صورت حال پر نظر رکھی جائے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ قلت کا تاثر پیدا کر کے مہنگائی کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes