مسلم لیگ ن نے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا اور نہ ہی چھوڑے گی رئیس منظور

Published on October 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر رئیس منظور خشک کی رہائش گاہ پر پارٹی کا اجلاس رئیس منظور خشک کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں اللہ ورایو قاضی اور دیگر رہنمائوں کی شرکت اجلاس میں کل ہونے والی مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ ن کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے بارے میں لائحہ عمل طے کیا گیا اجلاس میں مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر رئیس منظور خشک نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک عوامی پارٹی ہے عوام کی خدمت کرنا ہماری پارٹی کا نصب العین ہے مسلم لیگ ن نے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا اور نہ ہی چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کی مھنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے کل ہماری پارٹی کی جانب دوپہر تین بجے ڈاکٹر گلی ٹھٹھہ سے مھنگائی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی جانے گی جو ٹریفک چوکی ٹھٹھہ پر پھنچے گی جہاںمہنگائی کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کریں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme