تمام ریکارڈ کمپوٹرائزڈ اور روز نامچہ آن لائن کیاجائے گا۔ا یس ایس پی پٹرولنگ پولیس مرزا انجم کمال

Published on October 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے ڈسٹرکٹ ڈی ایس پیز اور انچارج پوسٹ ہائے فیصل آباد ریجن کو لا اینڈ آڈرکے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا۔ فیصل آباد ریجن کی تمام تر پٹرولنگ پوسٹ ہائے کو ڈیجیٹلائز اور روز نامچہ کو آن لائن کیا جا رہا ہے جس سے پوسٹ ہائے کے تمام ریکارڈ کو کمپوٹرائزڈ کیا جائے گا۔ محرر پوسٹ روزنامچہ کو آن لائن اپ ڈیٹ کریں گے جوکہ ڈسٹرکٹ آفس،ریجنل آفس اور ہیڈ کواٹر سے لنک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کو مزید جدت سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ ہائے پر غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کھیلوں کا انعقاد کیا جائے، بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کو فروغ دیں، پوسٹ ہائے پر کچن گارڈننگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ جلد بیسٹ کچن گارڈننگ کا مقابلہ منعقد کیا جا سکے، پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی تمام طرح کی رخصت اور چھٹیاں تاحال منسوخ رہیں گی نفری کو ہمہ وقت پوسٹ پر حاضر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، مزید ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے ڈسٹرکٹ کی پوسٹ ہائے کو سرپرائز وزٹ کریں اور پوسٹ ہذا پر حاضری کویقینی بنوائیں انچارجز پوسٹ اور محرر نفری کو پوسٹ پر حاضر رکھنے کے ذمہ دارہیں،غیر حاضر ی کی صورت میں انچارچ پوسٹ اور محرر کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع پولیس کے وائرلیس کنٹرل کے ساتھ کمیونیکیشن کو ہر صورت بحال رکھیں گے، پٹرولنگ پولیس فر سٹ رسپانڈر کی حیثیت سے کام کرے گی، شاہراہوں پر کسی بھی جرم ہا حادثہ کی صورت میں شہریوں کی 15یا 1124پر موصول ہونے والی کالز پر فوری رسپانس دینا ہوگا، موقع پر پہنچنے کا وقت اور رسپانس ٹائم بذریعہ ٹریکر چیک کیا جائے گا، پٹرولنگ،ہائی ویز کو ہر صورت کلیئر رکھیں،ضلع پولیس کے پہنچنے تک موقع پر موجود رہیں گے، فر سٹ رسپانڈر کی حیثیت سے ایکسیڈینٹ کی صورت میں فوری طبی امداد دیں گے یا مشکلات میں پھنسے مسافروں کو مدد فراہم کریں گے، دورانِ گشت شر پسند اور نقصِ عامہ میں خلل ڈالنے والے مشتبہ افراد ہر کڑی نظر رکھیں اور متعلقہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے ساتھ بروقت رابطے میں رہیں گے، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں متعلقہ ڈی ایس پی کے علم لائیں جبکہ پوسٹ ہائے کے انچارجز،ڈی ایس پیز رابطے میں رہیں گے۔انچارج پوسٹ،محرر اور شفٹ انچارج اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سرکاری گاڑی کے اندر اسلحہ و ایمونیشن اور دیگر سامان بمطابق Sop پورا ہونا چاہیے۔شفٹ کے جوان الرٹ،چوکس ہو کر ڈیوٹی کریں گے۔ پوسٹ ہائے کی سیکورٹی ہائی الرٹ رکھیں، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اسلحہ اور منشیات کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے،کالے شیشے، غیر قانونی پولیس لائٹ اور نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں آئیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy