ای ارن سکیم کے تحت پہلے کو۔ ورکنگ نیٹ ورک نے کام شروع کر دیا ہے مرزا شیر افگن بابر

Published on November 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام ای ارن سکیم کے تحت پہلے کو۔ ورکنگ نیٹ ورک نے کام شروع کر دیا ہے جبکہ فیصل آباد سمیت گیارہ بڑے اضلاع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ سہولت جلد مہیا کر دی جائے گی۔ یہ بات پی آئی ٹی بی کے منیجر سٹرٹیجک پارٹنر شپ مرزا شیر افگن بابر نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ایک آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ای روزگار سکیم کے تحت سوا لاکھ بچوں کی انرولمنٹ کی گئی تھی جن میں سے 35ہزار طلبہ نے گریجویشن کر لی تھی۔ اس منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایسی کمپنیوں کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو تمام سہولتوں سے آراستہ کو ۔ورکنگ نیٹ ورک مہیا کریں گے۔ اس جگہ کا 40فیصد کرایہ اِس کو استعمال کرنے والی ایس ایم ای دے گی جبکہ 4ماہ تک کا60فیصد کرایہ حکومت برداشت کرے گی۔ شیر افگن نے بتایا کہ پاکستان پوری دنیا میں فری لانسنگ کے سلسلہ میں چوتھے نمبر پر ہے جو اِن نوجوانوں کے ذریعے 10بلین ڈالر کماچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس خطے میں انڈیا، فلپائن اور بنگلہ دیش ہمارے تجارتی حریف ہیں۔ اس لئے حکومت اپنے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ فیصل آباد کے رجسٹرڈ اداروں کو اس سلسلہ میں بڈنگ کے عمل میں حصہ لینا چاہیے۔ تاکہ ہمارے نوجوان اس شعبہ میں اپنا بھر پور کردار اد ا کر کے نہ صرف اپنے لئے بلکہ ملک کیلئے بھی قیمتی زرمبادلہ کما سکیں۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر محمد فاضل نے مہمانوں کا استقبال کیا اور بعد اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جس میں خادم حسین مان، ثناءاللہ نیازی ، بلال شریف اور سیف القہار نے حصہ لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes