چھ لاکھ سے زائدبچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے علی شہزاد

Published on November 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں دو روز میں نو ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے 6 لاکھ 13 ہزار 39 بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی جاری مہم میں حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جاچکے ہیں جبکہ اسی دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 76 ہزار 373 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے بھی پلائے گئے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو ریویو اجلاس کے دوران بتائی گئی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،اسسٹنٹ کمشنرسٹی محمد یوسف، ڈسٹرکٹ مینجر پنجاب ہیلتھ فسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی خالد لطیف،یونیسف کی ریجنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سرینا اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مہم کے اہداف اور حاصل کردہ ٹارگٹس کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ نو ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹیکہ جات لگانے کی اہم مہم کے اہداف کے حصول کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مائیکروپلان پر ذمہ دارانہ عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog