شیر دل جوان لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا50واں یوم شہادت کل منایا جائیگا

Published on December 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے شیر دل جوان لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا50واں یوم شہادت 18دسمبرہفتہ کو منایا جائے گا ۔ مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔لانس نائیک محمد محفوظ 25اکتوبر1944ءکو ضلع راولپنڈی کے علاقہ پنڈ ملکاں (محفوظ آباد)میں پیدا ہوئے انہوں نے1962ءمیں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی،71ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران لانس نائیک محمد محفوظ 10پنجاب رجمنٹ کے ساتھ منسلک تھے اور واہگہ اٹاری سیکٹر پر تعینات تھے انہوں نے بڑی شجاعت اور دلیری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے18دسمبر1971ءکو جام شہادت نوش کیا انہیں بہادری اعتراف میںپاک فوج نے اعلیٰ ترین اعزازنشان حیدر سے نوازا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes