کبھی نہیں سوچا تھا کہ محبت کی شادی ہوگی، حبا بخاری

Published on January 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

حبا بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی
لاہور(یواین پی)حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حبا بخاری کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اُن کی شادی محبت کی ہوگی۔ حبا بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ لوو میرج ہوگی‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’اُن کی اس بات پر اُن کے شوہر آریز احمد نے کہا کہ لوو میرج ہوچکی ہے‘۔حبا بخاری کے شوہر، اداکار آریز احمد نے اپنی اہلیہ کی اس انسٹاگرام پوسٹ کے جواب میں شادی کی یہی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جی بالکل ہوگئی ہے‘خیال رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کے نکاح کے بعد ایک اور خوبصورت فنکار جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے۔اپنے نکاح کے دن حبا بخاری اور آریز احمد نے سنہری اور کریم رنگ کے لباس زیب تن کیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes