ہارون آباد ،تھانہ سٹی کے قریب پیرا ڈائز ہوٹل سے دو افغان باشندے گرفتار

Published on April 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

AF
ہارون آباد(یواین پی)تھانہ سٹی کے قریب پیرا ڈائز ہوٹل سے دو افغان باشندے گرفتار ،تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پکی منڈی میں تھانہ سٹی کے قریب واقع پیراڈائز ہوٹل میں تھانہ سٹی پولیس کے اے ایس آئی ذاکر شبیر نے مخبر کی اطلاع پر اس وقت چھاپہ مارا جب دو غیر ملکی افغانی باشندے غلام رسول اور محمد ولی خان کو گرفتار کر لیا ۔غلام رسول اور محمدولی خان پولیس کو اپنی اس ہوٹل میں موجودگی اور پاکستان میں موجودگی کے بارے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے اور نہ ہی پاکستانی شہری ہونے کے بارے میں کوئی ثبوت پیش کر سکے ۔پولیس تھانہ سٹی نے زیر فعہ 14ایکٹ غیر ملکیاں ایکٹ نمبر( 31)1946ء مقدمہ درج کر ے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme