بیٹنگ کوچ کیلئے ابھی کوئی درخواست جمع نہیں کروائی گئی ۔سابق کپتان انضمام الحق

Published on April 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

06
لاہور ۔۔۔ پا کستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ہرٹورنامنٹ کے بعد کھلاڑیوں کی غلطیاں ٹھیک کرنے کی بجائے ٹیم میں تبدیلیا ں کرنا شروع کردی جاتی ہیں جو مناسب نہیں،میرے خیال میں ٹی ٹونٹی کیلئے کسی جونیئر کھلاڑی کو کپتان بنایا جاسکتا ہے مگر سینئر کرکٹ ٹیم کیلئے مصباح الحق بہترین آپشن ہیں،انہیں ورلڈ کپ 2015ء تک کپتان برقراررکھنا چاہیے۔باغ جناح میں مسلم جمخانہ کرکٹ کلب کے ایک نمائشی میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ورلڈ کپ 2015ء تک مصباح الحق کپتان اور وقاریونس بطور کوچ بہترین چوائس ثابت ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں بیٹنگ کوچ کیلئے میں نے ابھی کوئی درخواست جمع نہیں کروائی ۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کی تلاش کا اچھا طریقہ کار نکالا ہے، تاہم انہوں نے بیٹنگ کوچ کیلئے پی سی بی میں کوئی درخواست جمع نہیں کروائی ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ وقاریونس کے اپنے گزشتہ دور میں قومی کرکٹ ٹیم کو کافی سنبھالا اور اس دور میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں حیرت انگیز حد تک بہتری آئی تھی ۔اس بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وقاریونس بہترین کوچ ثابت ہونگے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme