کراچی (یو این پی) پاکستان میں نغموں کے مقابلوں کا آغاز کچھ عرصے سے مختلف پلیٹ فارمز سے شروع کرنا ان لوگوں کے لیے خوش آئند ہیں جواپنی آواز کو دنیا بھر میں روشناس کرانے کی خواہش رکھتے ہیں اس سلسلے میں نجی ادارے اور دیگر پلیٹ فارمز سے یہ سلسلہ جاری ہے، اسی طرح آرانسٹرا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے چند ماہ قبل نغموں کا مقابلے کا اعلان کیا گیا جس میں کئی فن کے قدر دانوں نے اپنی اپنی آوازیں اورکاوشیں بھیجیں اور ان آوازوں میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن کے مقابلے ہوئے اور یوں دوسری پوزیشن ملک کے مایہ ناز انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی مشہور زمانہ نظم ”یہ ہاتھ سلامت ہیں جب تک“ نے حاصل کی جسے ثمینہ رمضان نے اپنی مدھر آواز میں گا کر محترمہ نیرہ نور کیا یاد تازہ کرادی، یہ وہی نغمہ ہے جسے پاکستان کی صف اول کی گلوکارہ محترمہ نیرہ نور نے آج سے کئی برس قبل اسے گایا تھا اور یوں اس نغمے کو دوبارہ کراچی کے کہنہ مشق ڈائریکٹر طلال فرحت نے ہدایات دینے کے ساتھ اے اصغر کے ہمراہ ری ارینج کرکے اسے پیش کیا، انہوں نے اس نظم میں ان طالبات کو موضوع بحث بنایا ہے جنہیں علم و فن سے شغف ہے، واضح رہے طلال فرحت ماضی میں کئی ایوارڈز، ستائشی سسرٹیفکیم اور انعامات حاصل کر چکے ہیں نیز آرانسٹرااسٹریمنگ پلیٹ فارم سے انہی کی بنائی ہوئی پاکستان کی تاریخ کی پہلی چھوٹے قد پر مبنی فلم ”چھوٹے قد کا بڑا فنکار شاہد رانا“ دوسری پوزیشن بھی پچھلے سال حاصل کر چکی ہے۔