ڈپٹی کمشنر علی شہزادکا تحصیل چک جھمرہ کا طوفانی دورہ

Published on February 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تحصیل چک جھمرہ کا طوفانی دورہ کیا اور اراضی ریکارڈ سنٹرمیں سائلین کو اراضی سے متعلقہ ڈاکومنٹس کے حصول کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے درخواست گزاروں کو تیز رفتار سروسز کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کی سروسز عوامی توقعات سے بڑھ کر ہونی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی بھی گئے اورتعمیراتی پیشرفت اور اراضی سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے جھمرہ سانگلہ اور جھمرہ ساہیانوالہ روڈز کا بھی دورہ کیااورزیر تعمیر سٹرک کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے دورہ سپورٹس جمنیزیم کا دورہ کرکے نوجوانوں کو کھیلوں کی دستیاب سہولیات کا جائزہ لیااور سپورٹس جمنیزیم کی مزید بہتری کے لئے اقدامات پر بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے چک جھمرہ کے چک 42 ج۔ب بیراں والا بنگلہ میں کھلی کچہری لگائی اورعوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں جاکر عوامی مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور بیراں والا بنگلہ میں کچہری کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے چک 19 ج۔ب جھمرہ کے بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیااورمریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ادویات کی دستیابی وصفائی چیک کی اورموقع پر موجود مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے طبی وانتظامی امور کو مزید چوکس بنانے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے دورہ کے دوران گرین پاکستان پروگرام کے تحت پودا بھی لگایا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes