ٹریفک قوانین پر عمل کرکے روڈ ایکسیڈنٹ کی شرح کو نمایاں طور پر کم کیا جاسکتا ہے انچارج ہائی وے پیٹرول رتہ ٹبہ

Published on April 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

Trafiq
وہاڑی(یواین پی)انچارج ہائی وے پیٹرول رتہ ٹبہ نے کہا ہے کہ عوام ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں اس طرح روڈ ایکسیڈنٹ کی شرح کو نمایاں طور پر کم کیا جاسکتا ہے یہ بات انہوں نے دیہی مرکز صحت لڈن اور اڈا رتہ ٹبہ پر لوگوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں تاکہ خدانخواستہ کسی حادثہ کی صورت میں سر شدید چوٹ سے محفوظ رہے ۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے ڈرائیور حد رفتار کی پابندی کریں کیونکہ تیز رفتاری کے نتائج خطرناک ہیں اور اس سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہر وقت لاحق رہتا ہے تیز رفتاری کی صورت میں بچ جانے والے اکثرمسافراپنے جسمانی اعضاء کے نقصان سے دور چار ہو جاتے ہیں اس لیے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں

گورنمنٹ کالج وہاڑی طلبا کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے پروفیسر رانا محمد یعقوب
وہاڑی( یواین پی)پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی پروفیسر رانا محمد یعقوب نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج وہاڑی طلبا کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اس مقصد کے تحت فرسٹ اےئر کے لیے پری ایڈمیشن سمر کیمپ فری کلاس کا اجراء کیا گیا ہے جس میں پری میڈیکل، پری انجینےئرنگ، آئی سی ایس، اور آرٹس گروپ کے مضامین کی تدریس شروع کر دی گئی ہے کالج کا ٹیچنگ سٹاف باقاعدگی سے ان کلاسز میں لیکچر دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ جو طلبا میٹرک کا امتحان دے چکے ہیں وہ اپنے مستقبل کے فیصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ کالج میں جاری پری ایڈمیشن فری کلاسز میں شریک ہو سکتے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme