اوکاڑہ،پوٹیٹو ویجیٹبل فروٹ گرورز کوآپریٹو سوسائٹی پاکستان کے انتخابات مکمل

Published on March 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

سوسائٹی کے جنرل اجلاس میں اراکین نے ڈائریکٹرز کا چناؤ کیا، چوہدری محمد اکرم ڈائریکٹرمنتخب
اوکاڑہ (یواین پی)پوٹیٹو ویجیٹبل فروٹ گرورز کوآپریٹو سوسائٹی پاکستان کے انتخابات پر امن شاندار طریقہ سے مکمل ہو گئے سوسائٹی کے جنرل اجلاس میں اراکین نے ڈائریکٹرز کا چناؤ کیا ڈائریکٹرز منتخب ہونے والوں میں چوہدری محمد اکرم بھٹی ایڈوکیٹ،چوہدری بشیر احمد سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل،میاں محمد منیر سابق ایم پی اے،ڈاکٹر افضال حیدر رضوی،حاجی محمد سلیم حاجی سنز،سید جاوید حسن کرمانی ،پیر نسیم دین چیئرمین مکئی بورڈ، چوہدری طارق عزیز،میر سہیل شکیل شامل ہیں بعد ازاں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے میاں محمد صدیق کو صدر چوہدری بشیر احمد کو سنئیر نائب صدر،چودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب کو نائب صدر منتخب کر لیا۔ سوسائٹی 1979سے آلو کے کاشت کاروں کے لئے کام کر رہی ہے کاشتکار وں کی کئی اداروں میں نمائندگی کرتی ہے آلو کی کاشت مارکیٹنگ پروسسنگ ایکسپورٹ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا پوٹیٹو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ، پوٹیٹو کور ایریا پوٹیٹو ایکسپورٹ کونسل بنوانے میں سوسائٹی خصوصاً چودھری محمد مقصود احمد جٹ نے اہم کردار ادا کیا۔ چودھری مقصود احمد پنجاب ایگریکلچر کمیشن کے رکن بھی ہیں. اجلاس میں ڈاکٹر خالد ظفر پلانٹ پروٹیکشن نے روس اور دیگر ممالک کو آلو کی ایکسپورٹ پر بریفننگ دی۔ راؤ ہمایوں مصطفی نے کہا روس سے بیج آلو منگوایا جائے اور ریٹس پر کنٹرول کروایا جائے ڈاکٹر محمود افضل نے سی اے بی آئی کے متعلق بتایا کہ آسٹریلیا اور ہالینڈ کے آلو پر برجیکٹ ہیں۔ راؤ محمد اجمل چیئرمین فوڈ سیکورٹی جو سوسائٹی کے ممبر ہیں مصروفیات کی وجہ سے نہ ا سکے۔ چودھری محمد مقصود احمد جٹ نے بتایا دوسرے ہفتہ بڑا آلو سیمنار ہے۔ اور زرعی یونیورسٹی اوکاڑہ کیمپس میں پوٹیٹو فیسٹیول بھی ہے پوٹیٹو ویجیٹبل فروٹ گرورز کوآپریٹو سوسائٹی انتظامیہ میں ہے تمام کاشتکار تشریف لائیں انہوں نے تمام معزز ممبرز کا شکریہ اداکیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题