بلز کی بروقت ادائیگیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی علی شہزاد

Published on March 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

ٹھیکیداروں کے زیر التواءبلز تین یوم میں تیارکرنے اور انہیں 7 روز میں ادائیگیاں کرنے کا حکم
فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن علی شہزاد نے ٹھیکیداروں کے زیر التواءبلز تین یوم میں تیارکرنے اور انہیں 7 روز میں ادائیگیاں کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے یہ حکم اقبال ہال میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ٹھیکیداروں سے میٹنگ کرتے ہوئے جاری کیا۔چیف کارپوریشن آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن زیبر حسین،میٹروپولیٹن آفیسرز انفراسٹرکچر،فنانس،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طاہر محمود،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل حسن شبیر،اسسٹنٹ میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر،سپرنٹنڈنٹ انفراسٹرکچر برانچ،سب انجینئرزاور ٹھیکیدار بھی موجود تھے۔اجلاس میں ٹھیکیداروں نے ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کو بعض مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایڈمنسٹریٹر نے چیف آفیسر اور میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر کو درپیش مسائل فی الفور حل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کنٹریکٹرز سے کہا کہ وہ شہر میں جاری عوامی بہبود کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے واضح کیا کہ کنٹریکٹرز ضلع انتظامیہ کی ٹیم کا حصہ ہیں ان کے بلز کی بروقت ادائیگیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی اس ضمن میں اگر کسی جگہ مسئلہ درپیش ہو تو ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ سے رابطہ کریں۔انہوں نے ٹھیکیداران سے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ٹھیکیداروں نے مسئلہ کے حل اور بلز کی ادائیگی کی یقین دہانی پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا اور ان کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر کام برق رفتاری سے مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy