مانگامنڈی،بیمار،لاغر،اور مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت، شہری موذی بیماریوں کاشکار

Published on March 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

لاہور(یو این پی) مانگامنڈی اور گردنواح میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے بیمار،لاغر،اور مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے مضرصحت گوشت کھانے سے عوام ہیپاٹائٹس،ٹی بی،سانس اور پھیپھڑوں کےامراض،کے علاوہ مختلف جان لیوابیماریوں کاشکار ہورہے ہیں مانگامنڈی میں سلاٹرہاوس نہ ہونےکی وجہ سے قصابوں نے اپنے گھروں،سڑکوں،اورگلیوں کو مذبحہ خانہ بنارکھاہے جہاں پرقصاب بیمار،مردہ اور لاغرجانوروں کاگوشت پانی ملاکر مضرصحت گوشت فروخت کررہے ہیں محکمہ صحت کی ہدایات کےمطابق سرکاری ڈاکٹر کی سٹیمپ کے بغیر گوشت فروخت کرناقانونی جرم ہے قصاب ڈاکٹر کی تصدیق کے بغیر گوشت فروخت کررہے ہیں جوکہ محکمہ فوڈ اورانتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ھے مانگا منڈی کی سیاسی،سماجی،سول سوسائٹی تنظیموں نے اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ،ڈپٹی کمشنر لاہواوراعلی احکام سے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ فوڈکےافسران کوسختی سےاحکامات جاری کی ےجائیںتا کہ ناقص اورمضرصحت گوشت فروخت کرنےوالے قصابوں کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes