وزیر اعظم سے طارق بشیر چیمہ کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published on March 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ طارق بشیر چیمہ نے وزیر اعظم کو ملک میں متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی پیش رفت پر تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے لوگوں کو با عزت گھروں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور متعلقہ اداروں کو اس مقصد کی تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes