کپاس کی کاشت کے مرکزی و ثانوی علاقوں میں روپس کے نمائشی پلاٹ لگانے کیلئے درخواستیں طلب

Published on March 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز) حکومت کا کپاس کی گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے پی بی روپس کی فراہمی پر 1000روپے فی ایکڑسبسڈی دینے کا فیصلہ۔کاشتکار درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)کے دفتر میں 11 اپریل تک جمع کرسکتے ہیں،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے کپاس کی کاشت کے مرکزی و ثانوی علاقوں میں گوسیپلور (روپس) کے نمائشی پلاٹ لگانے کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن کی تمام 54 تحصیلوں میں 50 ایکڑ تک آبپاش زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین کاشتکار اکیلے یا گروپ کی شکل میں درخواست دے سکتے ہیں۔کاشتکار گوسیپلور (روپس) پری کوالیفائیڈ فرم سے خود خریدیں گے جس پر حکومت کی فی ایکڑ 1000 روپے سبسڈی دے گی۔ 60 فیصد سبسڈی گوسیپلور (روپس) خریدتے وقت ادا کی جائے گی جبکہ 40 فیصد سبسڈی کپاس کی فصل کے اختتام پر دی جائے گی۔ درخواست دہندہ کا ریکارڈ تحصیل کی سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) میں درج ہوگا اور تحصیل، ضٗلع اور صوبائی سطح پر کمیٹیاں اس پروگرام کی نگرانی کریں گی۔ ضلعی کمیٹی مکمل تحصیل کے بعد گوسیپلور (روپس) کیلئے اہل کاشتکاروں کے نام قرعہ اندازی کیلئے فہرست میں شامل کرے گی اور قرعہ اندازی مقررہ تاریخ اور وقت پر کرنے کی پابند ہوگی۔محکمہ مال اور محکمہ زراعت کے ماہرین اس سکیم میں حصہ لینے کے اہل نہ ہوں گے۔ کاشتکار درخواست فارم متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پیسٹ وارننگ)کے دفاتر سے مفت حاصل کریں۔ درخواست فارم محکمہ زراعت کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔ کاشتکار اپنی درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)کے دفتر میں 11 اپریل 2022 تک جمع کرسکتے ہیں۔ درخواستوں کی قرعہ اندازی 30 اپریل جبکہ کامیاب کاشتکاروں کو گوسیپلور (روپس) کی فراہمی 7 مئی 2022 تک کردی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes