لوگوں کے ریلیف کے لئے اقدامات ہماری اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

Published on April 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments


اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری یہاں زمینداروں کے زمین اور جائیداد سے متعلق معاملات کو موقع پر حل کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہے وہیں پر ریو نیو افسران کی کار کر دگی اور درخواستوں کو میرٹ پر نمٹانے کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہی کا باعث ہے عوامی مسائل کو میرٹ پر بر وقت حل کرنا اور لوگوں کے ریلیف کے لئے اقدامات ہماری اولین ترجیح ہے پنجاب حکومت نے لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے جو پالیسیاں بنائی ہیں ان پر عملد رآمد کو یقینی بنا یا گیا ہے دیہات کی سطح پر مراکز مال کو فعال بنا نا کاشتکاروں اور دیہی آبادی کے مسائل کو حل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیلدار آفس میں منعقدہ ریو نیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ملک راشد نعمت سمیت متعلقہ ریو نیو افسران بھی موجو د تھے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题